2 اپریل، 2024، 11:33 AM

امریکی اتحاد کا یمنی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ حملہ

امریکی اتحاد کا یمنی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ حملہ

امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر پیر کی رات کو دوبارہ حملہ کرتے ہوئے یمنی فضائی حدود کو پامال کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اور برطانوی اتحاد نے یمن پر کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے ساحلی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الحدیدہ کے علاقے التحیتا پر امریکی اور برطانوی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

یمنی چینل المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے صوبائی شہر التحیتا پر جارحیت کرتے ہوئے بمباری کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد بحیرہ احمر اور دیگر مقامات پر صہیونی تنصیبات پر حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے خلاف حملے شروع کئے ہیں۔

News ID 1923026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha